جہلم میں نامعلوم افراد نے غریب محنت کش اور اسکے بیٹے کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم کے نواحی علاقہ میں نصف درجن نامعلوم افراد نے غریب محنت کش اور اسکے بیٹے کو مبینہ طور پر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے محنت کش اور اس کے بیٹے کو گھر سے اغواء کیا اور بیلے میں لے جا کر ساری رات الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ شخص نے ڈی پی او جہلم اور تھانہ چوٹالہ پولیس کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقہ بھمبھر کے رہائشی منیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات تقریباً 11بجے میرے گھر میں 5سے 6افراد داخل ہوئے جنہوں نے نقاب پہن رکھے تھے میرے اوپر تشدد شروع کردیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میرے بیٹے ندیم احمد کو اپنے ساتھ لیا اور تشدد کرتے ہوئے بھمبھر بیلہ کی طرف لےگئے جہاں انہوں رات بھرمجھے الٹا لٹا کر وحشیانہ تشدد کیا اور بار بار کہتے کہ تم ملک رفیق کے خلاف درخواستیں دیتے ہو۔صبح تقریباً 5 بجے انہوں نے ہمیں چھوڑا اور خود بھاگ گئے۔

متاثرہ محنت کش کاکہناتھا کہ ہم نے سول اسپتال طبی معائنہ کروادیاہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کوبھی تحریری درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ فیملی نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے اور انصاف مہیا کرنے کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button