الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام واہ کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

واہ کینٹ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کالونی واہ کینٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

کیمپ کا مقصد ضرورت مند اور سفید پوش طبقے کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے لیے دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی تھی، اور اب اس کی سرپرستی امیر عبدالقدیر اعوان کر رہے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا کسی سیاسی یا مذہبی تفریق کے فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں ایسے مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button