جہلم کے بہادر نوجوان نے لڑکی سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بنا دی، ڈکیت گرفتار

جہلم: بہادر نوجوان نے لڑکی سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بنا دی، لڑکی کے بھائی نے دوڑ لگا کر موٹر سائیکل سوار ڈکیت کا پیچھا کیا اور اسے موقع پر پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کالا گجراں مین بازار کے قریب اکیلی لڑکی پا کر عبدالسمیع نامی شخص نے دن دیہاڑے بیگ چھین کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن سامنے سے آتے ہوئے لڑکی کے بھائی نے دیدہ دلیری کے ساتھ بیگ چھیننے والے شخص کو دوڑ کر قابو کر لیا۔

موقع پر موجود افراد نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر پرس چھیننے والے شخص کو ا پنی تحویل میں لے لیااور قانونی کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button