جہلم میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دبئی پلٹ نوجوان قتل، دو افراد زخمی

جہلم میں معمولی تلخ کلامی پر دبئی سے آئے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کالا گجراں کے رہائشی دبئی پلٹ نوجوان احسن جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

@jhelumupdates جہلم میں معمولی تلخ کلامی پر دبئی سے آئے نوجوان کو قتل کر دیا گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #Jhelum #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending #dubai ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کے مطابق کالا گجراں کے رہائشی مقتول احسن اپنے بھانجے اور دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سواروں سے تلخ کلامی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ملزمان نے موٹرسائیکل روک کر تینوں افراد پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بھانجے اور دوست کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button