پنڈدادنخان اور جلالپور شریف پولیس کی کارروائیاں، شراب سپلائر اور جھوٹی کال کرنے والے ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان اور جلالپور شریف پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ، شراب سپلائر اور جھوٹی کال کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم میر حسن کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، ایم پی 5 رائفل اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والے دو ملزمان بلال ضیاء اور وحید کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اور کارروائی میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم وقاص کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ناسور عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے افراد کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button