اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کا تبادلہ، نادیہ پروین اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان تعینات

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کا تبادلہ، نادیہ پروین کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کا گوجرانوالہ تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نادیہ پروین کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان تعینات کر دیا گیا۔
حلیمہ منیر نے پنڈدادنخان میں تعیناتی کے دوران محدود وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی پیش کی۔ بارشوں سے سیلابی صورتحال، کندوال میں عارضی پل بہہ جانے کا معاملہ یا پھر للِہ روڈ پر ٹریفک بلاک سے ہونے سے لے کر شہر کے مسائل اور پارک کی تزئین و آرائش خاتون آفیسر ہونے کے باوجود حلیہ منیر دن ہو یا رات فیلڈ میں رہی۔
انہوں نے ٹریفک کی روانی بحال کروانے اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے خود نشیبی علاقوں میں دورہ کیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے آمادہ کرتی رہی۔
شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



