دینہ میں خواجہ سراء کے گھر چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

41
دینہ میں خواجہ سراء کے گھر چوری کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر شہری کے گھر سے چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ دینہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اور موثر کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی اور 70 ہزار روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز کے خلاف جرائم کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور شکایات کی فوری سماعت کی جاتی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔



