جہلم کے سرکاری راستوں پر تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کا گزرنا محال بنا دیا

جہلم: سرکاری راستوں پر تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کا گزرنا محال بنا دیا، بااثر افراد نے بازاروں اور گلی محلوں کے راستوں کو ہی نرغے میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں سرکاری راستوں کو بااثر قبضہ گروپوں سے واگزار کروا کے راستوں کوکشادہ بنایا جائے۔

جہلم شہر میں واقع مرغی بازار، تحصیل روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ، قبرستان چوک اور محمدی چوک سمیت گلی محلوں کو بااثرافراد نے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کررکھاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی کمزور گرفت سرکاری جگہوں پر بھی قبضے کیے جانے لگے، کروڑوں کی زمین واگزار کر کے اس پر شجر کاری کی جائے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button