جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 10 من سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کردیا

جہلم میں فوڈ اتھارٹی کی ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 10 من سے زائد ناقص اور کیمیکل ملا دودھ تلف کر کے ہزاروں روپے جرمانے کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہلم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔ فوڈاتھارٹی نے 10من سے زائد ناقص اور کیمیکل ملادودھ برآمد کر تلف کردیا۔

جہلم شہر کے داخلی راستے پر ناکہ لگا کر کارروائی عمل میں لائی گئی، ناقص دودھ منڈی بہاؤالدین سے جہلم لایا جارہا تھا۔ دودھ لانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button