ڈپٹی کمشنر جہلم کا ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، افغان شہریوں کے انخلاء کے انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے افغان شہریوں کے انخلاء سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہولڈنگ کیمپ گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں مقیم افغان شہریوں کے لیے قائم عارضی سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ افغان شہریوں کے بائیو میٹرک اور شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل نادرا کے عملے کے ذریعے یقینی بنایا جائے تاکہ تمام ریکارڈ شفاف اور درست ہو۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان افغان شہریوں کو حراست میں لیا جائے جن کے پاس پروف آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ یا دیگر قانونی دستاویزات موجود نہ ہوں۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، جہلم میں متعدد افغان شہریوں کو عارضی ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں باوقار اور محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس بات پر زور دیا کہ افغان شہریوں کی واپسی کا یہ عمل حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت جاری ہے اور اس دوران انسانی ہمدردی کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button