اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے روٹس اور اسٹیج کی جگہوں کا معائنہ

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف مقامات پر جلوس کے روٹس اور اسٹیج کی جگہوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلوس کو پرامن اور شایانِ شان طریقے سے یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے ممبر ضلعی امن کمیٹی و پرنسپل جامعہ سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ، سید قدیر حسین شاہ کاظمی کے ہمراہ شہر کے اہم مقامات کا دورہ کیا جن میں مین چوک، قائداعظم ٹاؤن چونگی نمبر 5، ریلوے روڈ، غلہ منڈی، جی ٹی روڈ، منگلا روڈ اور مین بازار شامل ہیں۔ اس دوران جلوس کے روٹ گزرگاہوں اور مرکزی مقامات کے ساتھ ساتھ مین چوک پر اسٹیج کی جگہ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button