پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کا جہلم کا دورہ، کارکنان سے ملاقات

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما صنم جاوید نے جہلم کے نواحی علاقے کالا گجراں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صنم جاوید کی آمد پر کارکنان نے والہانہ استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔ انہوں نے کارکنان کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ بھی کیا جہاں عوام کی جانب سے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈھول کی تھاپ پر کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

صنم جاوید نے اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں اور موجودہ حالات میں ہر کارکن کو جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button