ایجوکیشن سکالرز سیمینار میں تعلیمی اور اساتذہ کو درپیش مسائل زیر غور لائے جائیں گے، رانا اشفاق حیدر

دینہ: وزیر تعلیم پنجاب 30 اپریل کو ملتان ایجوکیشن سکالرز سیمینار میں شرکت کریں گے، تعلیمی اور اساتذہ کو درپیش مسائل زیر غور لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار رانا اشفاق حیدر صدر ڈویژن راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرPERSA جہلم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ساتھ پنجاب ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایجوکیشن ایسوسی ایشن PERSA کے وفد کی ذوالقرنین ملک چیئرمین کی قیادت میں عید ملن کے سلسلہ میں ہونے والی ملاقات انتہائی مفید رہی اور سکالرز کاز کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم نے ملتان میں ایجوکیشنل سکالرز سیمینار کی دعوت قبول کرتے ہوئے 30 اپریل 2024 کی تاریخ مقرر کرتے ہوئےویڈیوں پیغام بھی دیا، وزیر تعلیم نے بھر پور انداز سے بات سنی ،اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دی ،ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پنجاب ایجوکیشنل ریسرچ سکالرزایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر تعلیم کو ممکنہ اپ گریڈیشن کے تمام پہلووں سے آگاہ کیا۔

ذوالقرنین ملک نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ سکیل 14,15 اور 16 میں کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کے قوانین کے مطابق انکا کم از کم سکیل 17 ہونا چائیے ،اس کے علاوہ سکول ایجوکیشن کے مسائل پر بحث کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری طاہر ستار وڑائچ صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن قصور بھی موجود تھے اور وفد نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انکی بھر پور دلچسپی سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر تعلیم نے لیوانکیشمنٹ ،پینشن ریگولر ائزیشن اور پے اینڈ پنشن کے حوالے سے ایشوز کو بھر پور ایڈریس کیا۔ وفد میں چیئرمین ذوالقرنین ملک کے ساتھ رائے مظہر بشیرہ کھرل اور ڈاکٹر شرجیل حشمت نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button