دینہ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار، لوٹی گئی رقوم برآمد

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزمہ نقراز بی بی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، جو اپنے ساتھی خاتون کے ساتھ مل کر سادہ لوح خواتین اور بزرگ شہریوں کو دھوکہ دے کر ان کے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتی اور نوسربازی کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نقراز بی بی کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے اور دوران تفتیش اس سے مختلف مقدمات میں ہتھیائی گئی خطیر رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ہمراہی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور اسے جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button