دینہ: ٹرانسفارمر چوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث گھاتو گینگ کے دو ارکان گرفتار، نقد رقم برآمد

دینہ: پولیس کی اہم کارروائی، ٹرانسفارمر چوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث گھاتو گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گھاتو گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ مال فروخت کر کے حاصل کی گئی ایک لاکھ 5 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں باقاعدہ چالان کی صورت میں عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
اس موقع پر طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



