ایس ایل ایس کالج آسٹریلین ایجوکیشن آفس کا دوبارہ گولڈ پارٹنر بن گیا

جہلم: آسٹریلین ایجوکیشن آفس (AEO) اسلام آباد کے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر ظہیر اے چوہدری نے ضلع جہلم کے معروف اور پاکستان کے آئلز کے ممتاز ادارے ایس ایل ایس کالج کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک کو گولڈ پارٹنرشپ B2B سرٹیفکیٹ کی تجدید کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ پیش کیا، جو دونوں اداروں کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کی علامت ہے۔
دورے کے دوران ظہیر اے چوہدری نے آئلز (IELTS) سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ طلبا کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے، جو ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول میں مددگار ہو۔
انہوں نے ایس ایل ایس کالج میں آئلز کلاسز کا معائنہ کیا اور طلبا کے لیے ایک خصوصی لیکچر دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آئلز کی تیاری کے حوالے سے قیمتی مشورے اور ٹپس فراہم کیں، جو طلبا کے حوصلے بلند کرنے اور امتحانی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔
سی ای او سرفراز ملک نے اس دورے پر ظہیر اے چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون خطے کے طلبا کو معیاری تعلیم اور بہترین رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



