پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر چنگ چی رکشہ الٹ گیا، بچے اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی

پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر تیز رفتار چنگ چی رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، حادثہ میں بچے اور خواتین سمیت ایک ہی فیملی کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ رات جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر چنگ چی رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کے 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122کے مطابق رکشے میں ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے ،رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث رکشہ بے قابو ہوگیا اور تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔

زخمیوں میں 2 سالہ علمدار حسین، 20 سالہ کائنات زاہرہ، 30 سالہ مخدومہ بی بی، 13 سالہ تنویر عباس، 31سالہ منظر حسین اور فصیح الحسن شامل ہیں جنہیں طبعی امداد دی دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button