ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 دنوں میں 265 دکانداروں کو بھاری جرمانے

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 دنوں میں 265 دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 6 دن کے دوران 1977 سے زائد چھاپے مارکر 265 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button