جہلم شہر کے وسط میں دہائیوں سےقائم ویگن سٹینڈ ختم، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

جہلم شہر کے وسط میں دہائیوں سےقائم ویگن سٹینڈ کو بلاوجہ ختم کردیاگیا ، شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے وسط میں عرصہ دراز سے قائم ویگنوں کے اڈے کی وجہ سے شہریوں کو بھاری کرایہ ادا کرکے جنرل بس سٹینڈ جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ جہلم شہر کے عین وسط میں قائم ویگن اسٹینڈ کی وجہ سے خواتین اور بچے ویگنوں میں سفر کرسکتے تھےلیکن انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ویگن اڈے کو ختم کرکے شہریوں کے مسائل میں کمی کی بجائے غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔

شہریوں نے ویگن اڈا ختم ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے سفری سہولیات بھی چھینی جارہی ہیں جو کہ زیادتی کے مترادف ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ویگن سٹینڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button