جہلم کے گلی محلوں کے گھروں کے اوپر جھولتی بجلی کی تاریں مکینوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئیں

جہلم شہر اور گردونواح میں آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی دلچسپی و لاپرواہی کے باعث اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں، گلی محلوں کے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی جھولتی بجلی کی تاریں مکینوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔

آئیسکو افسران و اہلکاروں نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ شہریوں کے سروں پرموت اور خوف کے سائے منڈلانے لگے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بجلی کی تاریں، گھروں، دروازوں اور گلی محلوں کے اوپر سے گزرنے والی تاریں ہر وقت جھولتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے دروازے بھی نہیں کھل سکتے ۔

بجلی کی تاروں کی وجہ سے مکینوں پر موت کا خوف طاری رہتا ہے، سرکٹ شارٹ ہونے سے خوفناک آگ لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

شہریوں نے آئیسکو سرکل جہلم کے سپرٹنڈنگ انجینئر اور متعلقہ افسروں کو متعدد بار درخواستیں دیں، آئیسکو دفاتر کے چکر لگائے لیکن افسران کی طرف سے جھوٹی طفل تسلیاں دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔

مکینوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے نوٹس لینے اور لٹکتی تاریں ختم کروانے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button