اغواء کے مقدمہ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، مغویہ خاتون بچوں سمیت بحفاظت بازیاب

پنڈدادنخان: پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ خاتون کو اس کے بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان میں ایک خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل کوششوں کے ذریعے مغویہ خاتون کو اس کے بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والی خاتون اور بچوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ خاتون اور بچوں کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مغویان کی فوری بازیابی جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اغواء، جرائم اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جدید تفتیشی وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔



