دینہ میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین قانونی جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔



