پنڈدادنخان میں بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

پنڈدادنخان میں بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان نے بھابی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم یاسر محمود کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تھانہ جلالپور شریف کے علاقے سگھر پور میں مجرم یاسر محمود نے 26 جون 2022 کو اپنی بھابھی کو رسیوں سے باندھ کر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور بعدازاں سر پر ڈنڈے کے وار سے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔
@jhelumupdates جہلم میں عدالت نے بڑا حکم سنا دیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #jhelum #pinddadankhan #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس کے مطابق مقتولہ نے اپنی پسند سے مجرم یاسر محمود کے بھائی سے شادی کی تھی، جس پر مجرم کو شدید رنج تھا اور اسی رنجش کے تحت اس نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد موثر تفتیش کی گئی اور فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔ لاہور لیبارٹری سے حاصل ہونے والی مقتولہ کی فرانزک رپورٹ بھی مجرم کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کی گئی، جو جرم کی تصدیق کرتی ہے۔
پولیس نے مضبوط شواہد اور ٹھوس چالان کے ساتھ کیس کو عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور مالی جرمانے کا حکم سنایا۔



