پنڈدادنخان میں 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔



