جہلم میں ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم، 70 سالہ شخص جاں بحق

جہلم میں تیز رفتار ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 70 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کالا گجراں ریلوے پھاٹک جی ٹی روڈ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 70 سالہ موٹرسائیکل سوار محمد عارف ولد محمد خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق سوہاوہ سے ہے۔ ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button