آئیسکو کےبجلی کے بلوں میں محصولات نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، شیخ محمد ابوبکر

جہلم: آئیسکو کےبجلی کے بلوں میں گورنمنٹ کے محصولات (ٹیکسز) نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ 166 یونٹ والا بل 12084 جبکہ بجلی کی قیمت 6405 ہے باقی 5643 ٹیکسز شامل ہیں جیسے پاکستان کے تمام سرکاری و نجی محکموں کے ٹیکسز مقروض و غریب عوام نے ہی ادا کرنے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم کی معروف کارروی شخصیت شیخ محمد ابوبکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی کے اس دور میں جہاں دو وقت کا کھانا بڑی مشکل سے نصیب ہو رہا ہے، وہاں پر روز مرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

شیخ محمد ابو بکر نے کہا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ خدا را حکمران غریب عوام پر رحم کریں اور اضافی ٹیکسز کو بجلی اور سوئی گیس کے بلوں سے ختم کریں تاکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button