ڈاکٹر اظہر محمود اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششوں سے ضلع جہلم کے مسائل حل کر یں گے، ملک کاشف، ملک صداقت حسین

دینہ: وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششوں سے چک اکا جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کا سروے مکمل کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک کاشف یو کے ، سابق وائس چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت حسین ، سابق نائب ناظم ملک حمید ، ملک عاصم ، طاہر ریاض ا ور ملک اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششوں سے اپنی تحصیل اور ضلع کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ چک اکا جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں۔ ہم وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ، ایم این اے بلال اظہر کیانی اور حمزہ کیانی کی کوششوں سے چک اکا جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کے قیام کے لیے این ایچ اے ٹیم کا سروے ایک خوش آئندہ اقدام ہے ہم ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہما را ضلع و تحصیل دینہ مشیر برائے صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کوششوں سے یہاں کے مسائل کو اچھے طریقے سے حل کریں گے اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے ۔



