سول ہسپتال پنڈدادنخان میں بارشی پانی جمع، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، اسسٹنٹ کمشنر کا ہسپتال کا دورہ


پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بارشی پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا، اسسٹنٹ کمشنر کا ہسپتال کا دورہ، نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں فی میل نرس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری فی میل نرس تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں علاج معالجہ سے متعلق پوچھا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں کی جانب سے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں نکاسی آب کے لئے نئے بننے والے نالے پر محکمہ پبلک ہیلتھ سے بریفنگ لی اور انتظامیہ کو ہسپتال کے عقب میں واقع نالے کی صفائی اور نکاسی اب کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔



