ضلع جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم: ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 پیشہ ور بھکاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ضلع میں امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button