سمال ڈیمز میں زیادہ سے زیادہ پانی سٹور کرنے سے زراعت کو بہت فائدہ ہو گا، سیدہ رملہ علی

سوہاوہ: موسم برسات میں سمال ڈیمز میں زیادہ سے زیادہ پانی سٹور کرنے سے زراعت کو بہت فائدہ ہو گا اور علاقہ میں بارشی پانی کے نقصانات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈومیلی سمال ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمال ڈیمز ڈیموں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈیم کی موجودہ حالت، پانی جمع کرنے صلاحیت اور زراعت کے لئے استعمال بارے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے ڈیموں کے جمع شدہ پانی کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ڈیموں کی ضروری مرمت کو مستقل طور پر جاری رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button