جہلم میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر عمر عدنان خٹک

جہلم: پلاسٹک بیگز نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ہمارے ماحول کو بھی تباہ کرنے کا باعث ہیں ناقص پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائیں گے تاجروں اور شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جہلم عمر عدنان خٹک نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ محمد زنیر یونس، محکمہ ماحولیات دیگر افسران نے کی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے مختلف بڑے سٹورز اور کاروباری اداروں میں جا کر ان کو سنگل یوزپلاسٹک پر آگاہی دی اور ہدایت کی کہ ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب ہیں بلکہ قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دوکاندار حکومت کے منظور شدہ پلاسٹک بیگز ہی استعمال کریں غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز10دسمبرسے ہوگا۔

10 دسمبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال، تیاری، خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانے کئے جائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں جگہ سیل اور مواد ضبط بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button