جہلم میں شہری کو ڈنڈوں کے وارسے زخمی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان اسد بٹ اور عدیل علی کو گرفتار کر لیا، مجرمان نے شہری کو ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مجرمان اشتہاری سال 2023 سے تھانہ سول لائنز پولیس کو مطوب تھے جو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button