جہلم میں ڈاکو بیوپاری سے 1 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

جہلم شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، حسن آباد میں چار مسلح نامعلوم ڈاکو تاجر کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کو ڈکیتوں نے محفوظ پناہ گاہ بنا لیا، جہلم میں پولٹری سپلائر شاپ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی، شہر کے علاقہ حسن آباد میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے غلام غوث نامی بیوپاری کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا۔

ڈاکوؤں نے بیوپاری کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے نقدی اور موبائل لوٹ لئے، ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد بیوپاری کو کمرے میں بند کر کے فرار ہوگئے۔

تاجر غلام غوث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس تقریباً 1 کروڑ روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا جو کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر چھین لیا ہے۔

تاجر نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھ سے رقم اور موبائل چھیننے کے بعد مجھے ایک کمرے میں بند کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چاروں مسلح ملزمان آپس میں پنجابی بول رہے تھے جبکہ ان کا حلیہ پٹھانوں کا سا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ غلام غوث پولٹری کے شعبہ سے وابستہ ہے اور مختلف علاقوں میں مرغیاں سپلائی کرتا ہے۔

واردات کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button