ضلع جہلم میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر اور ریڈر ڈی پی او نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے، ریزرو نفری تیار رکھنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ڈی پی او جہلم نے زور دیا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کو ترجیح دی جائے اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں اور ضلع میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button