للِہ پولیس نے مویشی چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، مویشی چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ملزم عنصر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مال مسروقہ کے تین لاکھ روپے برآمد لیے گئے۔

للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بدر منیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل8MM برآمد کر لی گئی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button