پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کیلئے اسمارٹ اسٹور قائم

جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی خرید سکیں گے۔

قیدیوں کی سہولت کے لیے سمارٹ یوٹیلیٹی سٹور بنائے جائیں گے۔کیمپ جیل لاہور میں باضابطہ طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت اسمارٹ اسٹور کو فعال کر دیا گیا ہے۔

اسٹور پر چائے،کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز،صابن سمیت ضروریات کی تمام اشیاء دستیاب ہوں گی۔اس اقدام سے قیدی گھروں سے سامان منگوانے کی بجائے جیلوں سے ہی لے سکیں گے۔

قیدیوں کے پنجاب بینک میں موجودہ اکاوئنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button