پولیس اہلکار دریائے جہلم رسول بیراج سے گزرنے والے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے


پنڈدادنخان/جہلم: دریائے جہلم رسول بیراج کے مقام پر واقع پولیس چوکی سونے کی چڑیا میں تبدیل، اولیو گرین وردیوں میں ملبوس افراد رسول بیراج سے گزرنے والے افراد کی جیبوں کاصفایا کرنے میں مصروف، تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کی عوام سراپا احتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم رسول بیراج پر قائم پولیس چوکی میں تعینات عملے نے دریائے جہلم رسول بیراج پل سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں، مسافر وین، ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورزکی جیبوں سے نوٹ نکالنے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ رسول بیراج پل پر موجود چیک پوسٹ عملے نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے، پل پر سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں، مسافر گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے عملے سے بھتہ وصول کرنا معمول بنالیا ہے۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین سے نوٹس لینےاورمنڈی بہاؤالدین پولیس میں کرپٹ بدعنواں راشی ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کرنے اور محکمہ سے برخاست کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔



