ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے پولیس خدمت مرکز اور میثاق سنٹر کے دورے

جہلم: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے پولیس خدمت مرکز اور میثاق سنٹر کے دورے کئے، انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس خدمت مرکز جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں۔
بعد ازاں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے میثاق سنٹر کا بھی دورہ کیا، انہوں نے دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کی کہ میثاق سنٹر کو بروئے کار لاتے ہوئے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جہلم پولیس کی طرف سے کرسمس کے پر مسرت موقع پر میثاق سنٹر کو کرسمس ٹریز سے سجا دیا گیا۔ پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



