جہلم میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔



