جہلم میں تجاوزات کا خاتمہ شہریوں اور تاجروں کے لیے یکساں مفید ہے گا، ڈپٹی کمشنر میثم عباس


جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ شہریوں اور تاجروں کے لیے یکساں مفید ہے۔ گاہکوں کو بازار تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرنے سے تاجروں کے کاروبار میں بہتری لا سکتا ہے، اس لئے ضلعی انتظامیہ تاجروں سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی بنائے گی۔
انہوں نے یہ بات شاندار چوک جہلم میں تجاوزات کی صورت حال کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے اور باقاعدہ پلان بنا کر تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
بعد ازاں ڈی سی جہلم میثم عباس نے ریڑھی بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی بازار قائم ہونے سے نہ صرف بازار میں صفائی اور خوبصورتی بہتر ہوئی ہے بلکہ شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ریڑھی بانوں کو ایک بہترین ماحول میسر آیا ہے۔
انہوں نے ریڑھی بانوں سے گفتگو میں ان کے مسائل پوچھے اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو ریڑھی بازار مزید منظم کر نے اور ہر قسم کی اشیا کی ریڑھیاں ایک ہی جگہ لگوانے کی ہدایت بھی کی۔



