ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آنے والے حوالاتی کے جوتوں سے منشیات برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آنے والے حوالاتی کی تلاشی ، حوالاتی کے جوتوں سے منشیات برآمد ، جیل انتظامیہ نے تھانہ سول لائن مقدمہ درج کرنے کے لئے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ضمیر ریحان ڈار ولد نصیر سکنہ کالا گجراں محلہ مشرقی کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم جوڈیشل ریمانڈ پر منتقل کیا تو ڈسٹرکٹ جیل کے داخلی گیٹ پر جیل وارڈنز نے تلاشی لی تو دورانِ تلاشی ملزم کے جوتوں سے چرس برآمد ہوئی۔
وزن کرانے پر چرس کا وزن 12 گرام تھا جس پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ڈیوٹی آفیسر غلام رسول، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے تھانہ سول لائن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔



