جہلم میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک شخص موٹرسائیکل سمیت گرفتار

جہلم میں پولیس کا غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک شخص موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر غیر قانونی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جو اپنی موٹر سائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کر رہا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی نمبر پلیٹس اکثر جرائم کی پردہ پوشی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جن کے خلاف سخت ایکشن ناگزیر ہے۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹر سائیکل و گاڑیوں پر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ قانون کی عملداری قائم رکھی جا سکے۔



