جہلم میں فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 1100 لیٹر پانی ملا دودھ تلف

جہلم میں فوڈ اتھارٹی کی ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1100 لیٹر پانی ملا دودھ تلف کر کے ہزاروں روپے جرمانے کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہلم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکے لگا کر 2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 3500 لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 1100 لیٹر پانی ملا دودھ تلف اور 22 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ دودھ جیسی نعمت میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، اس میں ملاوٹ اور ناقص سپلائی پر دودھ بردار گاڑیوں و دکانوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button