جہلم میں برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے 60سالہ موٹرسائیکل سوار پانی میں بہہ گیا، لاش برآمد

جہلم میں برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے 60سالہ موٹرسائیکل سوار پانی میں بہہ گیا، لاش کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جہلم کے علاقہ دھریالہ بدلوٹ کا رہائشی 60 سالہ مظہر حسین موٹرسائیکل پر نجی سگریٹ فیکٹری میں ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا کہ کنتریلہ کے مقام پر برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے موٹرسائیکل سمیت پانی میں بہہ گیا۔

برساتی نالے کا تیز پانی 60 سالہ مظہر حسین کو موٹرسائیکل سمیت بہا کر لے گیا، مظہر حسین پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مظہر حسین کی لاش کو تھوڑے فاصلے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button