مارکیٹ کمیٹی نے سرکاری ریٹ لسٹوں کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی

جہلم: مارکیٹ کمیٹی نے روزانہ پھلوں، سبزیوں، چکن انڈوں کی سرکاری ریٹ لسٹوں کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی ، آئندہ مارکیٹ کمیٹی کی حدود میں واقع تمام دکانداروں کو نئے نرخوں کے مطابق نرخ نامے فروخت کئے جائیں گے۔
ریڑھی بانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے غریب مکاؤ مہم شروع کررکھی ہے ۔ہر چیز کے نرخ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ نرخوں میں کمی کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں تاکہ مہنگائی کی لہر کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔



