دینہ میں 10 سالہ بچہ کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بچے کو زندہ بچا لیا

دینہ میں 10 سالہ بچہ کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بچے کو زندہ بچا لیا، بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چوہان سٹریٹ منگلا روڈ پر ایک گھر میں 10 سالہ فراز ولد ارشد کھیلتے ہوئے اچانک گہرے کنویں میں گر گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ستر فٹ گہرے کنویں سے بچے کوزندہ نکال لیا، بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دس سالہ فراز کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے صحن میں موجود کنویں میں گر گیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو زندہ نکال لیا ہے۔
دس سالہ بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا۔



