جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سڑک بلاک کر کے شور شرابہ کرنے والا شہری گرفتار

جہلم: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور سڑک بلاک کر کے شور شرابہ کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے ایک شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا اور اس سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا۔ پولیس کے مطابق لائسنس طلب کرنے پر مذکورہ شخص مشتعل ہو گیا، شور شرابہ شروع کر دیا اور سڑک پر لیٹ کر روڈ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قابو میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



