جہلم پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و شراب سپلائر گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 90 لیٹر شراب اور 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



