منگلا پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،18 لاکھ روپے نقدی برآمد

دینہ: منگلا پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 18 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث چور کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 18 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



