جہلم میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری، عوام سخت پریشان

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بیمار، لاغر اور نیم مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ دھندا بدستور جاری ہے، جس نے شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں بعض قصابوں نے اپنے گھروں اور حویلیوں کو غیر قانونی منی سلاٹر ہاؤس بنا رکھا ہے، جہاں بیمار اور کمزور جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس غیرقانونی عمل پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد قصاب گوشت میں پانی بھر کر اسے وزنی اور تازہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پکانے کے دوران یہ گوشت نہ گلتا ہے اور نہ ہی اس کا ذائقہ تندرست جانور کے گوشت جیسا ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ شہریوں کی شکایات کے مطابق کئی قصاب سری پائے کئی کئی روز فریز کرکے فروخت کرتے ہیں، جن میں اکثر کیڑے اور سنڈیاں پائی جاتی ہیں، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ لوگوں کی جان و صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button